QR CodeQR Code

پرویز خٹک سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

25 Apr 2018 10:37

جماعت اسلامی کے وفد میں صوبائی امیر سینٹر مشتاق احمد، سینئر وزیر عنایت اللہ خان اور وزیر خزانہ مظفر سید بھی شامل تھے، دونوں جماعتوں نے صوبے کے حقوق کیلئے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جبکہ آئندہ بجٹ اور صوبے کی اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں جماعتوں کا صوبے کے حقوق کیلئے مل کر چلنے کا عزم اور صوبے میں حکومت سازی کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں آئندہ بجٹ اور صوبے کی اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔ جماعت اسلامی کے وفد میں صوبائی امیر سینٹر مشتاق احمد، سینئر وزیر عنایت اللہ خان اور وزیر خزانہ مظفر سید بھی شامل ہیں۔ دونوں جماعتوں نے صوبے کے حقوق کیلئے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صوبے میں حکومت سازی کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں پارٹیوں نے آئندہ بجٹ اور صوبے کی اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ وزیراعلٰی نے جماعت اسلامی کے وزراء کی لگن اور جذبے کو سراہا، انہوں نے 5 سال تعاون کرنے پر جماعت اسلامی کے وزراء کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 720352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720352/پرویز-خٹک-سے-جماعت-اسلامی-کے-وفد-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org