0
Wednesday 25 Apr 2018 12:22
مستنصریہ یونیورسٹی عراق کے پروفیسر

سپاہ پاسداران نے عراق میں امریکی سازش کو ناکام بنا دیا، عزیز الشیال

سپاہ پاسداران نے عراق میں امریکی سازش کو ناکام بنا دیا، عزیز الشیال
اسلام ٹائمز۔ عراق کی مستنصریہ یونیورسٹی کے سیاسی علوم کے استاد پروفیسر عزیز الشیال نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراق کی داخلی وحدت و اتحاد کیلئے بہت محنت کی ہے۔ ایران نہیں چاہتا کہ اپنی مرضی عراقیوں پر مسلط کرے۔ ایران کے ساتھ رابطہ عراق کے فائدے میں ہے۔ پروفیس الشیال نے امام خمینی رح کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران اور جنرل قاسم سلیمانی نے عراقی قوم کی بہت خدمت کی ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی سلیمانیہ، بغداد اور اربیل کے درمیان سفر میں مصروف تھے اور یہ ایسی بات نہیں ہے جو بھلا دی جائے۔ ایران اور عراق کی بارڈر سیکورٹی اور عراق میں سرحدی گذرگاہوں کو سنبھالنے کیلئے قاسم سلیمانی کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جنرل قاسم سلیمانی کی کوششوں کے نتیجے میں عراق، ایران، روس اور شام کے درمیان اعلی سطح پر تعلقات استور ہوئے اور انہی کی کوششوں سے ایسا مرکز وجود میں آیا کہ جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر ان ممالک کے درمیان اطلاعات کا تبادلہ کیا گیا۔ الشیال نے کہا کہ عراق کی تقسیم ایران کے فائدے میں نہیں ہے اور تہران کی سخت کوششوں کے نتیجے میں عراق کی زمینی سالمیت باقی رہی ہے۔ البتہ عراقی رہنماوں کو بھی اس وحدت کو باقی رکھنے کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 720393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش