QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد

25 Apr 2018 14:53

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں، جسٹس منیب اختر سے پہلے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ سپریم کورٹ کیلئے اہل ہیں، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بھی سینئرز میں شامل ہیں، اس لئے جسٹس منیب اختر کی سپریم کورٹ تعیناتی خلافِ آئین ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزارتِ قانون، جوڈیشل کمیشن، پاکستان بار اور سندھ بار کونسل و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں، جسٹس منیب اختر سے پہلے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ سپریم کورٹ کیلئے اہل ہیں، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بھی سینئرز میں شامل ہیں، اس لئے جسٹس منیب اختر کی سپریم کورٹ تعیناتی خلافِ آئین ہے۔ عدالت عالیہ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بتایا جائے کہ جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ بھیجنے پر آئین کی کوئی شق متاثر نہیں۔


خبر کا کوڈ: 720437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720437/سندھ-ہائیکورٹ-میں-عدالت-عالیہ-کے-ججوں-کی-سنیارٹی-سے-متعلق-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org