0
Wednesday 25 Apr 2018 14:53

سندھ ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزارتِ قانون، جوڈیشل کمیشن، پاکستان بار اور سندھ بار کونسل و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں، جسٹس منیب اختر سے پہلے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ سپریم کورٹ کیلئے اہل ہیں، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بھی سینئرز میں شامل ہیں، اس لئے جسٹس منیب اختر کی سپریم کورٹ تعیناتی خلافِ آئین ہے۔ عدالت عالیہ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بتایا جائے کہ جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ بھیجنے پر آئین کی کوئی شق متاثر نہیں۔
خبر کا کوڈ : 720437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش