QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی بڑی واردات ناکام، 2 خودکش حملہ آور گرفتار

25 Apr 2018 17:25

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس میں 2 خودکش حملہ آور پکڑے گئے، خودکش حملہ آور نعمت اللہ اور صدیق اللہ سرحد پار سے آئے تھے دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی بڑی واردات ناکام بناتے ہوئے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں جاری آپریشن ردالفساد میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی بڑی واردات ناکام بنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس میں 2 خودکش حملہ آور پکڑے گئے۔ خودکش حملہ آور نعمت اللہ اور صدیق اللہ سرحد پار سے آئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی کے قریب بھی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے دالبندین سے بھی ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس سے 400 ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 720496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720496/خیبر-پختونخوا-میں-دہشتگردی-کی-بڑی-واردات-ناکام-2-خودکش-حملہ-ا-ور-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org