0
Wednesday 25 Apr 2018 19:55

اسلام آباد ہائیکورٹ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ کل سنائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ کل سنائے گا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر پہلے محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ وزیر خارجہ دبئی میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم ہیں جہاں سے وہ ماہانہ تنخواہ بھی حاصل کرتے ہیں، غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرنے والا شخص کیسے وزیرخارجہ کے اہم منصب پر فائز رہ سکتا ہے جبکہ خواجہ آصف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف پہلے دبئی میں بینک میں ملازمت کرتے تھے، وہ دبئی میں فل ٹائم نہیں بلکہ ایڈوائزر کے طور پر ملازمت کرتے تھے۔ آخری سماعت پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی شخص کسی اور ملک میں ملازمت کرتا ہے تو پاکستان میں کیسے وزارت چلاسکتا ہے؟، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اب محفوظ شدہ فیصلہ کل سنائے گا، فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ سنائیں گے جبکہ فیصلے سے متعلق تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 720511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش