0
Wednesday 25 Apr 2018 13:58

بحرین کی فوجی عدالت نے 6 شہریوں کی سزائے موت کی تائید کردی

بحرین کی فوجی عدالت نے 6 شہریوں کی سزائے موت کی تائید کردی
اسلام ٹائمز۔ آج بدھ کے روز بحرین کی فوجی عدالت نظرثانی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے بحرین کی دفاعی فورسز کے کمانڈر ان چیف جنرل "خلیفہ بن احمد الخلیفہ" کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں 6 بحرینی شہریوں کی سزائے موت کی تائید کر دی۔ بحرین کی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا عدالت نے ملزمان کے سزائے موت پر اعتراض کے فیصلے کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ان کی سزائے موت کے حکم کی تائید کردی۔ گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں بحرین کی فوجی عدالت نے 6 شہریوں کو جن کے نام مبـارک عـادل، مبارک مهـنا، فاضـل السید عباس حسن رضـــــی، السید علـوی حسیـن علوی حسیـــن، محمـد عبدالحسن أحمد المتغـــــــوی، مرتضٰی مجید رمضان علوی و حبیب عبدالله حسن علی ہیں، کو بحرین کی مسلح افواج کے کمانڈر کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں شہریت سے محروم اور پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ان ملزموں میں دو افراد سید علوی اور احمد ملتغوی بحرینی انقلاب کے روحانی رہنما آیت اللہ عیسٰی قاسم کے ساتھیوں اور محافظوں میں سے ہیں۔

اس سے پہلے انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے سزائے موت کے اس حکم کے خاتمے کے لئے کئی بیانات جاری کرچکے اور ان بحرینی جوانوں کے مقدمے کی سماعت کو بے بنیاد اور غیر منصفانہ قرار دے چکے ہیں، کیونکہ تشدد کے ذریعے ان جوانوں سے اعترافی بیانات حاصل کئے گئے ہیں۔ ادھر بحرینی میڈیا سے ملنے والی ایک رپورٹ کے مطابق بحرین کی اسی عدالت نے داعش کے اراکین کی سزاوں کو کم کر دیا ہے۔ اس عدالت نے 24 اپریل کو 8 بحرینی ملزموں جو داعش سے مل گئے تھے، کی سزاوں میں کمی کرکے 15 سے 10 سال کر دیا ہے، جبکہ بحرین کے انسانی حقوق کے محافظ اور ممتاز بحرینی شخصیت کے خلاف فیصلے کی اپیل کو 8 مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 720520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش