QR CodeQR Code

نقیب اللہ محسود قتل کیس، راؤ انوار ماورائے عدالت قتل کے ذمہ دار قرار

25 Apr 2018 21:27

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق راؤ انوار نے نقیب اللہ محسود و دیگر کو ماورائے عدالت قتل کیا، جبکہ راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران کا عمل دہشتگردی ہے، نقیب اللہ اور دیگر کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا، واقعے کے بعد راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شواہد ضائع کئے۔


اسلام ٹائمز۔ نقیب اللہ محسود قتل کیس میں جے آئی ٹی نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں قائم نقیب اللہ قتل کیس کی جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کرلی، جس میں ڈی پی او بہاولپور کی رپورٹ کا بھی ذکر ہے۔ ڈی پی او بہاولپور کے مطابق محمد صابر اور اسحاق کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق راؤ انوار نے نقیب اللہ محسود و دیگر کو ماورائے عدالت قتل کیا، جبکہ راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران کا عمل دہشتگردی ہے، نقیب اللہ اور دیگر کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا، واقعے کے بعد راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شواہد ضائع کئے۔


خبر کا کوڈ: 720526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720526/نقیب-اللہ-محسود-قتل-کیس-راؤ-انوار-ماورائے-عدالت-کے-ذمہ-دار-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org