0
Thursday 26 Apr 2018 12:30

اسلام آباد، درجنوں معصوم بچیوں کو اغواء کے بعد مختلف شہروں میں بیچنے کا انکشاف

اسلام آباد، درجنوں معصوم بچیوں کو اغواء کے بعد مختلف شہروں میں بیچنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کم سن بچیوں کو اغواء اور ملک بھر میں بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد سے کمسن بچیوں کو ورغلا کر اغواء اور ملک بھر میں سپلائی کئے جانے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذموم دھندہ کرنے والا ایک گروہ کے کارندے پکڑے گئے ہیں۔ اس گروہ کے غوری ٹاؤن اور مختلف علاقوں میں ٹھکانے ہیں۔ دو روز قبل شہر میں اغواء ہونے والی نویں کلاس کی طالبہ کو بازیاب کرایا گیا تھا جس کے بعد اس گروہ کا پردہ چاک ہوا۔ ملزمان نے دوروز قبل نویں جماعت کی ایک طالبہ کو اسکول سے اغواء کیا۔ طالبہ کے والدین نے مقدمہ درج کرادیا جس پر تھانہ آبپارہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز کے اندر بچی کو بازیاب کروالیا۔ ملزمان نے اغواء کرکے بچی کو غوری ٹاوٴن میں بند کرکے رکھا ہوا تھا۔ چھاپے کے دوران اغواء کار گروہ کے تین کارندے بھی گرفتار ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس کے سامنے درجنوں معصوم بچیوں کو اغواء کے بعد مختلف شہروں میں بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 720613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش