QR CodeQR Code

بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے، نواز شریف کی وزیراعظم کو ہدایت

26 Apr 2018 13:07

اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، پرویز رشید، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سنیٹرز، مئیرز، پارٹی کے ضلعی صدور نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف سے علیحدہ ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جب کہ نواز لیگ کے پارٹی امور پر بھی بات چیت کی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، پرویز رشید، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سنیٹرز، مئیرز، پارٹی کے ضلعی صدور نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جب کہ نواز لیگ کے پارٹی امور پر بھی بات چیت کی۔ نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ ٹیکس فری ہو گا اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 720614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720614/بجٹ-میں-عوام-کو-ریلیف-دیا-جائے-نواز-شریف-کی-وزیراعظم-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org