0
Thursday 26 Apr 2018 16:25

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، آصفہ بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، آصفہ بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر نے مشکل وقت میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی، جب بی بی کو شہید کیا تو آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زردادی کی قیادت میں قوم متحد ہے، پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے خون سے جمہوریت کو پروان چڑھایا، پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہی ملک کے اصل قائد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 720663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش