QR CodeQR Code

شریف خاندان کے پاس منی ٹریل کے سوا سب کچھ ہے، عمران اسماعیل

26 Apr 2018 16:38

سٹی کورٹ کے شہدائے پنجاب ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی نظر میں فوج اور عدلیہ سمیت سب برے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ لوگ پاکستان سے پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر چلے جائیں، شریف خاندان نے ہمیشہ جرنیلوں کی گود میں بیٹھ کر سیاست کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے پاس سوائے منی ٹریل کے سب کچھ ہے، شریف خاندان کی نظر میں فوج اور عدلیہ سمیت سب برے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ لوگ پاکستان سے پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر چلے جائیں۔ سٹی کورٹ کے شہدائے پنجاب ہال میں پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب منعقدہ کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل، تحریک انصاف لائرز فورم کے صدر ریاض آفندی سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ شریف خاندان کے پاس سوائے منی ٹریل کے سب کچھ ہے، شریف خاندان کی نظر میں فوج اور عدلیہ سمیت سب برے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ لوگ پاکستان سے پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر چلے جائیں، شریف خاندان نے ہمیشہ جرنیلوں کی گود میں بیٹھ کر سیاست کی۔


خبر کا کوڈ: 720671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720671/شریف-خاندان-کے-پاس-منی-ٹریل-سوا-سب-کچھ-ہے-عمران-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org