0
Thursday 26 Apr 2018 16:43

پیپلز پارٹی کی حکومت میں سندھ کے ادارے تباہ کردیئے گئے ہیں، ایاز لطیف پلیجو

پیپلز پارٹی کی حکومت میں سندھ کے ادارے تباہ کردیئے گئے ہیں، ایاز لطیف پلیجو
اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے جنرل سیکریٹری اور قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پی پی کی حکومت میں سندھ کے ادارے تباہ کردیئے گئے ہیں، گاؤں فقیر اور شہر کچرے کا ڈھیر بن گئے ہیں، نگراں حکومت کیلئے کرپٹ لٹیروں کا گٹھ جوڑ قبول نہیں کیا جائیگا، سندھ میں آئندہ حکومت جی ڈی اے کی ہوگی، احتساب تب صحیح سمجھیں گے جب سندھ کے کرپٹ حکمران بھی گرفتار ہوں، وزیروں اور افسروں کے گھروں سے کروڑوں روپے اور سونا مل رہا ہے، سندھ میں کاشتکار، مزدور اور سرکاری ملازم پریشان ہیں، نگراں حکومت کیلئے تمام سیاسی پارٹیز سے مشاورت کی جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پرنس ٹاؤن حیدرآباد میں سول سوسائٹی کے وفد سے گفتگو میں کیا۔ ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے 2 درجن رہنما جی ڈی اے سے رابطے میں ہیں، نگراں حکومت آتے ہی پیپلز پارٹی کے درجنوں لوگ زرداری کو چھوڑ دیں گے، سندھ کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 720673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش