0
Thursday 26 Apr 2018 17:19

مہمند ایجنسی، چیک پوسٹ پر حملے میں 1 اہلکار شہید، 3 حملہ آور مارے گئے

مہمند ایجنسی، چیک پوسٹ پر حملے میں 1 اہلکار شہید، 3 حملہ آور مارے گئے
اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی میں آرمی چیک پوسٹ پر حملے میں 1 فوجی جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں نے ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 1 فوجی اہلکار شہید ہوگیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج نے حملے کا موثر جواب دیتے ہوئے 3 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ شہید ہونے والے سپاہی کا نام فرمان اللہ بتایا گیا جسکی عمر 21 سال ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی افغانستان کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 720694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش