QR CodeQR Code

وزیراعلٰی پرویز خٹک کے مشیر سردار سورن کا قتل، عدالت نے بلدیو کمار کو بری کردیا

26 Apr 2018 17:47

بونیر ڈگر کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سردار سورن سنگھ قتل کیس کی سماعت کی جسکے دوران عدالت نے بلدیو کمار کو عدم ثبوت پر قتل کے الزام سے بری کردیا، یاد رہے کہ پولیس نے سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں جن ملزمان کو گرفتار کیا انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ کام بلدیو کمار کے کہنے پر کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم بلدیو کمار کو عدالت نے عدم ثبوت پر بری کردیا۔ بونیر ڈگر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سردار سورن سنگھ قتل کیس کی سماعت کی جس کے دوران عدالت نے بلدیو کمار کو عدم ثبوت پر قتل کے الزام سے بری کردیا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کی اقلیتی نشست پر منتخب رکن اسمبلی سورن سنگھ کو 22 اپریل 2016ء کو ان کے آبائی ضلع بونیر میں موٹر سائیکل سواروں نے قتل کردیا تھا۔ پولیس نے سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں جن ملزمان کو گرفتار کیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ کام بلدیو کمار کے کہنے پر کیا تھا۔ بلدیو کمار اقلیتی نشست پر سورن سنگھ کے بعد پارٹی کی دوسری ترجیح تھے اور وہ مبینہ طور پر سورن سنگھ کے قتل کے بعد خود رکن اسمبلی بننا چاہتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 720697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720697/وزیراعل-ی-پرویز-خٹک-کے-مشیر-سردار-سورن-کا-قتل-عدالت-نے-بلدیو-کمار-کو-بری-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org