QR CodeQR Code

رحمان ملک کا امریکا سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ

15 May 2011 15:31

اسلام ٹائمز:کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ آئی ایس آئی نے القاعدہ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور دنیا پر ثابت ہو گیا ہے کہ ہم متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی


کراچی:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں یہ اٹھارہ کروڑ عوام کی آواز ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ عالمی برادری سمیت سب کو مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کی جانب سے پارلیمنٹ کو بریفنگ سے سارے خدشات اور الزامات دور ہو گئے۔ آئی ایس آئی نے القاعدہ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور دنیا پر ثابت ہو گیا ہے کہ ہم متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سعودی قونصل خانے کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ قونصل خانے پر حملہ پاک سعودی عرب تعلقات ختم کرنے کی سازش ہے۔ قونصل خانوں کیلئے نیا سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 72070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/72070/رحمان-ملک-کا-امریکا-سے-ڈرون-حملے-بند-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org