0
Thursday 26 Apr 2018 22:24

کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں حائل تجاوزات ہٹانے کیلئے ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ

کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں حائل تجاوزات ہٹانے کیلئے ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی صدارت میں ان کے دفتر میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ پر عملدرآمد کرنے کیلئے حکومت سندھ کی قائم کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبہ پر عملدرآمد میں حائل تجاوزات ہٹانے کیلئے ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ ریلوے ٹریک پر قائم تجاوزات کا جائزہ لیں اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ایکشن پلان تیار کر لیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکلر ریلوے کے ٹریک پر موجود تمام غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا جائے گا، ریلوے ٹریک پر قابض ان تمام دکانداروں اور کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور غیر قانونی طور پر قابض دکانداروں کو معاوضہ نہیں دیا جائے گا، تاہم مستحق متاثرین کی بحالی کی مدد کرنے پر غور کیا گیا۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات کے خاتمہ اور منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے مربوط کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبہ اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شہر کی اہم ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 720735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش