0
Friday 27 Apr 2018 15:33

شناختی کارڈ کی فیسوں میں سو فیصد اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے، ڈاکٹر صغیر احمد

شناختی کارڈ کی فیسوں میں سو فیصد اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے، ڈاکٹر صغیر احمد
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ ہم نادرا کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کی فیس میں 100 فیصد اضافہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام نادرا کی نااہلی کی وجہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور نادرا کے ظالمانہ رویئے اور ناروا سلوک نے عوام کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا رکھا ہوا ہے، قومی شناختی کارڈ کا حصول عوام کا بنیادی حق ہے اور عوام کو شناختی کارڈ سے محروم کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، اوپر سے قومی شناختی کارڈ کی فیسوں میں سو فیصد اضافہ کرکے غریب عوام کو شناختی کارڈ کے حصول اور لاکھوں ووٹرز کو اپنے حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی شناختی کارڈ کی فیس میں سو فیصد اضافے کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کر ے گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شناختی کارڈ کی فیسوں میں سو فیصد اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 720832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش