0
Sunday 15 May 2011 16:48

بھارتی فوج نے 15 برسوں میں 1224 کشمیری فرضی جھڑپوں میں شہید کئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارتی فوج نے 15 برسوں میں 1224 کشمیری فرضی جھڑپوں میں شہید کئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے 15 برسوں کے دوران 1224 کشمیریوں کو فرضی جھڑپوں میں شہید کیا جبکہ ہزاروں تاحال لاپتہ ہیں۔ اس ادارے کی تحقیق کے مطابق دیگر ریاستوں میں بھی فوج نے سینکڑوں افراد کو فرضی جھڑپوں میں ہلاک کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 2010ء کے احتجاجی مظاہروں کے دوران 100 سے زائد شہریوں کی شہادت کے سلسلے میں کوئی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات نہیں ہو رہی۔ شہادتوں کی تحقیقات کے لئے قائم کمشن کی تحقیقات میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی جو افسوسناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے ماورائے عدالت فرضی جھڑپوں اور تشدد کے واقعات میں سینکڑوں افراد کو قتل کیا۔ 1989ء میں آزادی کی تحریک شروع ہونے کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو دوران حراست یا دیگر کارروائیوں کے دوران لاپتہ کیا گیا۔ 2010ء کے مظاہروں میں 100سے زائد افراد جن میں بالخصوص نوجوان اور بچے شامل تھے فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے جبکہ درجنوں افراد، جن میں صحافی بھی شامل ہیں، زخمی ہوئے۔ گرفتار افراد میں کئی کم عمر افراد ایام اسیری کاٹ رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 72087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش