0
Friday 27 Apr 2018 23:24

ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کو میدان عمل میں آنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کو میدان عمل میں آنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، سیاست کو کاروبار بنانے والوں کا راستہ روکنا ہوگا، ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کو میدان عمل میں آنا ہوگا، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کی گئی مملکت میں سیکولرازم کو پنجے مضبوط کرنے نہیں دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر نیو کراچی سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انصاف کی بالادستی کو قائم کرکے ہی امن دشمن قوتوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، اقرباء پروری نے غریبوں کے حقوق کا استحصال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام سب پر لاگو ہوتا ہے، عوام چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاستدانوں کی کرپشن، لوٹ مار اور اقرباپروری نے جمہوریت کا تشخص بری طرح مجروح کیا ہے، 70 سال میں پاکستان نے کرپشن کے علاوہ کسی چیز میں ترقی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں، جبکہ نئے نئے ٹیکس لگا کر حکمران عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں اور کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں، سیاست اور جمہوریت کو جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت آئین کا سپریم لاء ہے، حکومت اور عدلیہ قرآن و سنت کے مطابق فیصلے کریں، تو ملک کو درپیش تمام مصائب سے نجات مل جائیگی، لادینی قوتوں کا مقابلہ قرآن و سنت اور عشق نبیؐ سے سرشار ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 720936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش