0
Saturday 28 Apr 2018 05:41

کراچی میں گودام پر چھاپہ، گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد، افغانی سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں گودام پر چھاپہ، گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد، افغانی سمیت 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی کے ایک گودام پر چھاپے کے دوران پولیس نے گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا گروہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گدھے اور کتے کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر سیون اے میں واقع ایک گودام پر چھاپے کے دوران پولیس نے گدھے اور کتے کی کھالوں سے بھرے 200 بورے برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں ایک افغان باشندہ عبدالرحیم بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق افغان شہری نے پاکستانی شہری کی مدد سے یہ گودام لے رکھا تھا، ان کا گروہ بین الصوبائی ہے، جو خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں سے کھالیں حاصل کرکے کراچی لاتا ہے اور یہاں سے کھالیں چین برآمد کر دی جاتی ہیں۔ افغان باشندے عبدالرحیم نے پولیس کو بتایا کہ یہ کھالیں کے پی کے اور پنجاب کے مختلف شہروں سے لائی گئی ہیں، یہ جانور وہاں ذبح کرکے ان کا گوشت ان ہی شہروں میں فروخت کر دیا گیا تھا، بعد ازاں کھالیں چین بھیجنے کیلئے کراچی لائی گئی ہیں۔ متعلقہ ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ ملک گیر گینگ ہے، جو پاکستان کے مختلف شہروں سے کھالیں اکٹھی کرکے یہاں لاتا ہے، تاہم یہ گینگ مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ کراچی کے پوش علاقوں میں واقع ہوٹلوں پر بھی گوشت سپلائی کرتا ہے، ان 200 بوروں میں کم از کم 800 کھالیں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 720948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش