QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے سکیورٹی گارڈز کا اسلحہ لائسنس دینے کا حکم دیدیا

28 Apr 2018 09:47

جاری نوٹیفکیشن جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے اسلحہ لائسنس سکیورٹی گارڈز کو فراہم کرینگے، جو اسلحہ چلانے کے حوالے سے تربیت یافتہ ہونگے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ادارے اپنے سکیورٹی گارڈز کیلئے اسلحہ رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلروں سے خریدنے کے پابند ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب بھر میں سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ لائسنس کے اجراء کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے اسلحہ لائسنس سکیورٹی گارڈز کو فراہم کرینگے، جو اسلحہ چلانے کے حوالے سے تربیت یافتہ ہونگے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ادارے اپنے سکیورٹی گارڈز کیلئے اسلحہ رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلروں سے خریدنے کے پابند ہونگے جس کا ریکارڈ محکمہ داخلہ پنجاب سمیت ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھی فراہم کیا جائیگا جبکہ جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب اداروں کے اسلحہ لائسنس منسوخ بھی کئے جا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 720961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720961/محکمہ-داخلہ-نے-سکیورٹی-گارڈز-کا-اسلحہ-لائسنس-دینے-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org