QR CodeQR Code

ایف بی آر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ برہم

28 Apr 2018 14:03

کراچی میں اپنے زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرنے کیلئے واجبات سندھ حکومت پر ڈال رہا ہے، اگر اس نے سندھ حکومت کے اکاؤنٹس سے کوئی بھی کٹوتی کی، تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر کی جانب سے مختلف صوبائی محکموں کے اکاؤنٹس کلوز کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ ایف بی آر حکام نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سندھ کے مختلف محکموں کو ٹیکس کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کے بلز بھیجے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرنے کیلئے واجبات سندھ حکومت پر ڈال رہا ہے، اگر اس نے سندھ حکومت کے اکاؤنٹس سے کوئی بھی کٹوتی کی، تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 721040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/721040/ایف-بی-ا-ر-اپنے-اختیارات-کا-غلط-استعمال-کر-رہا-ہے-وزیراعلی-سندھ-برہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org