QR CodeQR Code

ہنگو، رشتے کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

28 Apr 2018 18:54

ہنگو کی تحصیل ٹل کے محلہ دارالعلوم میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں رشتے سے انکار پر لڑکی کے والد کے چچیرے بھائیوں نے فائرنگ کرکے 2 خواتین اور 1 فرد، جبکہ لڑکی کے گھر والوں نے جوابی فائرنگ کرکے ملزم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کے محلہ دارالعلوم میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں رشتے سے انکار پر لڑکی کے والد کے چچیرے بھائیوں نے فائرنگ کرکے 2 خواتین اور 1 فرد، جبکہ لڑکی کے گھر والوں نے جوابی فائرنگ کرکے ملزم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں لڑکی کے گھر والوں سے محمد عباس، ان کی اہلیہ اور ایک اور خاتون جاں بحق، جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ضیاءالرحمٰن موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔


خبر کا کوڈ: 721097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/721097/ہنگو-رشتے-کے-تنازعے-پر-فائرنگ-سے-ایک-ہی-خاندان-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org