QR CodeQR Code

حکومت ڈرون طیارے گرانے کیلئے ایئر چیف کو حکم دے، تحریک استقلال پاکستان

15 May 2011 19:31

اسلام ٹائمز:نائب صدر مشرف خان اور ڈاکٹر حسن مسعود نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی کسی کا دوست نہیں ہوتا یہ صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے اور وقت آ چکا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا از سر نو جائزہ لے اور وہی کچھ کیا جائے جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو


 لاہور:اسلام ٹائمز۔تحریک استقلال پاکستان پنجاب کے نائب صدر مشرف خان اور ڈاکٹر حسن مسعود نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد امریکی آپریشن پر پارلیمنٹ سے باہر بیٹھی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کیلئے حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے، پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے قوم کا بچہ بچہ جان کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے، حکومت ڈرون طیارے گرانے کیلئے ایئر چیف کو حکم دیں تاکہ بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ بند ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے ایک اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کبھی کسی کا دوست نہیں ہوتا یہ صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے اور وقت آ چکا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا از سر نو جائزہ لے اور وہی کچھ کیا جائے جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں قومی سالمیت کے ایشوز پر سیاست چمکانے والے ملک دشمنی کا ثبوت دینگے۔ پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے بچانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کو متحد ہونا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 72113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/72113/حکومت-ڈرون-طیارے-گرانے-کیلئے-ایئر-چیف-کو-حکم-دے-تحریک-استقلال-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org