1
0
Sunday 15 May 2011 19:46

بحرین میں پرامن مظاہرین کے قتل عام اور مقامات مقدسہ کی بے حرمتی پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

بحرین میں پرامن مظاہرین کے قتل عام اور مقامات مقدسہ کی بے حرمتی پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
لندن:اسلام ٹائمز۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بحرین میں عوامی بیداری کی تحریک کے دورا ن آل سعود و آل خلیفہ کی فورسز اور ان کے گماشتہ بیرونی غنڈوں کے ہاتھوں پر امن مظاہرین کے قتل عام، مساجد، قرآن پاک اور مقامات مقدسہ کی بے حرمتی پر انسانی حقوق کے علمبرداروں و عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور بین الاقوامی میڈیا کا جانبدارانہ کردار قابل مذمت ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ انگلینڈ کے دورا ن بحرینی سفارت خانے کے سامنے بحرین کے مظلوم مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے سینکڑوں مظاہرین کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا، مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اآل سعود اور آل خلیفہ کی فورسز کے ظالمانہ کردار کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے بحرینی سفارت خانے کے سامنے زبرست نعرہ بازی کی اور بحرینی مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق دینے اور وہاں سے بیرونی فورسز کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔
 علامہ ناصر عباس جعفری نے پرامن مظاہرین کے قتل عام، مساجد قرآن پاک اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے مکینوں کو ان کی صوابدید کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا حق ملنا چاہیے اور یہ بیرونی افواج کے انخلا کے بغیر ممکن نہیں، انہوں نے مزید کہا کسی بھی ملک کو کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، بحرین میں آل سعود کی فورسز کی جارحیت بلا جواز ہے اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے، انہوں نے عوامی تحریکوں کے حوالے سے بڑی طاقتوں کے دوغلے کردار کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے متعصبانہ رویہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔
 انہوں نے کہا کہ اب مشرق وسطیٰ بالخصوص بحرین میں عوامی تحریک اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ اسے دبانا آل سعود اور آل خلیفہ کے بس میں نہیں رہا، لہٰذا انہیں اب انا کے خول سے نکل کر ہٹ دھرمی ترک کرنا ہو گی اور بحرین کے مکینوں کو ان کے بنیادی حقوق دینا ہوں گے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اس دوران مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو بھی دیئے۔
خبر کا کوڈ : 72115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ham aap ke sath hain
ہماری پیشکش