0
Sunday 29 Apr 2018 09:57

گلگت بلتستان میں تعلیم کے شعبے میں 600 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

گلگت بلتستان میں تعلیم کے شعبے میں 600 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں تعلیم کے شعبے میں 600 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے، ان آسامیوں پر بھرتیاں یکم جولائی سے عمل میں لائی جائیں گی۔ لیکچرار، ٹی جی ٹی، گریڈ ون، لیب اسسٹنٹ سمیت مختلف گریڈ کی آسامیاں شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے پی سی فور کے تحت 3800 نئی بھرتیوں کی سفارش کی تھی، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے بعد ان پوسٹوں میں سے چھ سو آسامیوں کی یکم جولائی سے باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ ان آسامیوں پر بھرتیوں سے جی بی میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل جائیں گے اور علاقے سے بے روزگاری کے خاتمے میں بھی کافی حد تک مدد مل جائے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں 3800 سے زائد پوسٹیں خالی ہیں جن پہ تقرریاں ہونا ضروری ہیں تاہم سیاسی جماعتوں کے دباو کے سبب یہ پوسٹیں منظر عام پر نہیں لائی جاتیں تاکہ چور دروازے سے بھرتیوں کے امکانات میسر ہوں۔
خبر کا کوڈ : 721194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش