0
Sunday 29 Apr 2018 15:54

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں پھنسی بھارتی کشتی کو بچا لیا، ماہی گیروں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں پھنسی بھارتی کشتی کو بچا لیا، ماہی گیروں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں پھنسی بھارتی کشتی کو بچا لیا اور بھارتی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیوں سے خوش ہو کر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی کشتی ’ایس ٹی مارس‘ انجن میں خرابی کے باعث کھلے سمندر میں مشکلات کا شکار تھی، تاہم ان کی مدد کو کوئی نہ پہنچا، کشتی میں سوار 12 افراد بھوک پیاس سے نڈھال مدد کے طلب گار تھے، پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کی مدد کی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس عالمگیر کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھارتی کشتی کے انجن کی فنی خرابی کو دور کیا، جبکہ ماہی گیروں کو اشیائے خورونوش کے ساتھ طبی امداد بھی فراہم کی، جس پر بھارتی ماہی گیروں نے اظہارِ تشکر کے طور پر کھلے سمندر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ انسانی مدد کے آپریشنز کی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے اور یہ آپریشن اس بات کا بھی غماز ہے کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 721264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش