QR CodeQR Code

وفاقی بجٹ میں نظرانداز کرکے کراچی کا حق مارا گیا، وسیم اختر

29 Apr 2018 17:03

ترقیاتی کاموں کے جائزے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے کوئی سکیم نہیں رکھی گئی، کے ایم سی کی تجاویز کو بجٹ میں شامل نہ کرکے کراچی کو نظرانداز کیا گیا ہے، کراچی کے بے شمار مسائل ہیں جنہیں ہم حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مئیر کراچی بھی وفاقی حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر پھٹ پڑے، وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں نظرانداز کر کے کراچی کا حق مارا گیا ہے اور محروم رکھا گیا ہے۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے گارڈن ویسٹ میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے موقع پر نئے مالی سال کے لیے پیش کردہ بجٹ پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے کوئی سکیم نہیں رکھی گئی، کے ایم سی کی تجاویز کو بجٹ میں شامل نہ کرکے کراچی کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے بے شمار مسائل ہیں جنہیں ہم حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 721281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/721281/وفاقی-بجٹ-میں-نظرانداز-کرکے-کراچی-کا-حق-مارا-گیا-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org