0
Sunday 29 Apr 2018 18:00

اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے، سلیم مانڈوی والا

اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے، سلیم مانڈوی والا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے، جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پیپلز پارٹی بلوچستان اقلیتی ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری چیترومل ماترے سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ قانون کے اندر رہتے ہوئے ہمیشہ سیاسی طریقے سے مسائل حل کرنے کی بات کی ہے۔ پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کا بہت اہم کردار ہے، جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی جب بھی برسر اقتدار آئی، تو اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے۔ انشاء اللہ آئندہ بھی اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 721284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش