QR CodeQR Code

وزراء کو دوسرے ممالک میں نوکری کرنے پر شرم آنی چاہیئے، مولا بخش چانڈیو

29 Apr 2018 22:55

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف خود اداروں کے خلاف باتیں کررہے ہیں، جب حکومت کی رٹ ہی نہیں ہے تو اقتدار میں کیوں بیٹھے ہیں؟ کیوں اب تک اپنے وزراء بٹھا رکھے ہیں، بہتر ہوتا نواز شریف اداروں پر تنقید کے بجائے خاموشی سے گھر لوٹ جاتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹریز کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزراء کو دوسرے ممالک میں نوکری کرنے پر شرم آنی چاہیئے، قانونی محاذ میں شکست کے بعد نون لیگ تصادم کی طرف جارہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف خود اداروں کے خلاف باتیں کررہے ہیں، جب حکومت کی رٹ ہی نہیں ہے تو اقتدار میں کیوں بیٹھے ہیں؟ کیوں اب تک اپنے وزراء بٹھا رکھے ہیں، بہتر ہوتا نواز شریف اداروں پر تنقید کے بجائے خاموشی سے گھر لوٹ جاتے، اگر نواز شریف قبل از وقت انتخابات کرا دیتے تو ان کی رسوائی کم ہو جاتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے، پنجاب سے بڑے بڑے نام چلے جانے سے فرق نہیں پڑتا، ندیم افضل چن سیٹ کیلئے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کرگئے، پیپلز پارٹی کے خلاف بہت سازشیں کی گئیں، جان بوجھ کر پیچھے دھکیلا گیا۔ وفاقی بجٹ سے متعلق مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت کو بجٹ پیش کرنے کی کیا جلدی تھی؟ حکومت نے چند گھنٹے پہلے ایک غیر منتخب شخص کو وزیر خزانہ بنایا، آئندہ آنے والی حکومت کا حق مارا گیا۔


خبر کا کوڈ: 721356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/721356/وزراء-کو-دوسرے-ممالک-میں-نوکری-کرنے-پر-شرم-آنی-چاہیئے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org