0
Sunday 29 Apr 2018 23:19

آرمی چیف کے کوئٹہ آنے تک شیعہ ہزارہ نسل کشی کیخلاف احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

آرمی چیف کے کوئٹہ آنے تک شیعہ ہزارہ نسل کشی کیخلاف احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے مرکزی بازار میں گذشتہ دو روز قبل دہشتگردوں نے شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو ٹارگٹ‌ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد شہید ہوگئے۔ مذکورہ واقعے سمیت صوبائی دارالحکومت میں‌ مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف شیعہ ہزارہ قوم کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے۔ احتجاجی دھرنے میں شیعہ ہزارہ مرد و خواتین ہزاروں کی تعداد میں شریک ہیں۔ احتجاجی دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ جب تک چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ذاتی طور پر خود کوئٹہ آکر شیعہ نسل کشی کے یقینی خاتمے کی مکمل ضمانت نہیں‌ دیتے، تب تک کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ دریں اثناء بلوچستان کی شیعہ تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی جانب سے بھی احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھی آرمی چیف کے کوئٹہ آنے تک تا دم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 721359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش