0
Sunday 29 Apr 2018 23:28

غیر منتخب شخص سے بجٹ پیش کروا کر حکومت نے ووٹ کی توہین کی، صاحبزادہ ابوالخیر

غیر منتخب شخص سے بجٹ پیش کروا کر حکومت نے ووٹ کی توہین کی، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفے محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر منتخب شخص سے بجٹ پیش کروا کر حکومت نے خود ہی ووٹ کی توہین کا آغاز اور ڈکیٹروں کی پیروی کر کے مارشل لاء دور کی یاد تازہ کر دی ہے، مسلم لیگ ن کے پاس پارلیمنٹ میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں جو بجٹ پیش کرسکے؟ آج ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دم توڑ گیا ہے، حکومت کا یہ عمل جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے چھٹے بجٹ میں بھی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ہے، حکومت کا بجٹ اس کے انتخابی منشور کا منہ چڑا رہا ہے اور حکومتی دعویدوں کی مکمل نفی کر رہا ہے، ان پانچ سالوں میں نہ عوام کا معیار زندگی بلند ہوا، نہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی نہ صاف صحت مند پانی کی سپلائی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکا ہے، بلکہ شدید گرمی کے ستائے ہوئی قوم کو بجلی پانی اور گیس سے محروم کر کے مزید اذیت دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جس بجٹ کو نیشنل اکانومک کونسل نے مسترد کر دیا ہو اور تین صوبوں کے وزیراعلیٰ جس کا بائیکاٹ کر چکے ہوں اس کے خدوخال سے عوام کیلئے کیا امید کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود بجٹ بھی مہنگائی میں اضافے اور عوام کیلئے سخت آزمائش ثابت ہوگا، ملک میں بجٹ سے قبل ہی اشیا خورودونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں تھیں، بجٹ کے بعد اس کو مزید پر لگ جائیں گے، جس سے غریب کے دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جانے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 721361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش