QR CodeQR Code

قوم پرست جماعت نے گورنری کے بدلے قومی سانحات پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی، اصغر خان اچکزئی

30 Apr 2018 14:31

کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گذشتہ چالیس سالوں سے اسلام کے مقدس نام پر سادہ لوح پشتون قوم کے جذبات کو ابھارا گیا اور اسلام کے نام پر خود تو اسلام آباد کے مکین بن گئے اور عوام کو جنگ وجدل میں مگن کئے رکھا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے نتائج کی پرواہ کئے بغیر قوم اور وطن کی روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے جمہوری جدوجہد کی ہے۔ ہم کبھی بھی قوم اور وطن کی تباہی کے منصوبوں میں شریک نہیں رہے، جبکہ یہاں گذشتہ چالیس سالوں سے اسلام کے مقدس نام پر سادہ لوح پشتون اولس کے جذبات کو ابھارا گیا اور اسلام کے نام پر خود تو اسلام آباد کے مکین بن گئے اور عوام کو جنگ وجدل اور قتل میں مگن کئے رکھا۔ اسی طرح ابن الوقت مصنوعی قومی نعرے کے نام سے ٹولی بنائی گئیں، جو چالیس سال بعد اپنی اصلی روپ میں پشتونوں کے سامنے عیاں ہوگئے۔ ان تمام دعوؤں اور وعدوں سے پسپائی اختیار کی، جن کی بنیاد پر پشتون قومی تحریک سے راہیں جدا کی گئیں تھیں۔ چند وزارتوں، ایک گورنری و میئر شپ کے بدلے قومی سانحات پر بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی، جن کی یقیناً پشتون عوام سوال جواب کا حق رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 721465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/721465/قوم-پرست-جماعت-نے-گورنری-کے-بدلے-قومی-سانحات-پر-مجرمانہ-خاموشی-اختیار-کی-اصغر-خان-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org