0
Monday 30 Apr 2018 16:37

سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کا جلسہ ایف سی ایریا کی قسمت نہ بدل سکا

سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کا جلسہ ایف سی ایریا کی قسمت نہ بدل سکا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں صوبائی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز جلسہ کیا مگر علاقے کی سڑکوں پر پڑے کچرے کے ڈھیر حکومتی کارکردگی کا پول کھول رہے تھے۔ جلسے کے لئے صرف ٹنکی گراؤنڈ اور اس کے اطراف میں ہی صفائی کی زحمت کی گئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیشہ اس علاقے کو نظر انداز کیا ہے، ایف سی ایریا کراچی کے اُن بدقسمت علاقوں میں سے ہے جہاں سیاسی جماعتیں ووٹ لینے تو آتی ہیں لیکن مکینوں کے مسائل پر توجہ نہیں دیتیں، یہی وجہ ہے کہ ایف سی ایریا کے مکین کچرے کے ڈھیر کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں۔ سندھ کی حکمران جماعت نے بھی آئندہ انتخابات میں ووٹ مانگنے کے لئے علاقے میں جلسہ کیا، تاہم علاقے کی صورت حال عارضی طور پر بھی تبدیل نہ ہوئی، کچرے اور گندگی کے ڈھیر پر جیالوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور بلاول کی تصاویر پر مبنی بینرز تو آویزاں کردیئے مگر مسائل کو نظر انداز کردیا۔ علاقہ مکینوں نے شکوہ کیا کہ جلسہ گاہ کی صفائی تو کردی گئی مگر علاقے پر کسی نے توجہ نہ دی، جہاں گندگی کے باعث لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، صرف کچرا ہی مسئلہ نہیں بلکہ ایف سی ایریا کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جب کہ پانی، بجلی اور گیس کی فراہمی کے مسائل بھی درپیش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 721493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش