0
Monday 30 Apr 2018 16:49

کراچی، سانحہ صفورا میں سزائے موت یافتہ مرکزی مجرم سعد عزیز ایک اور مقدمے میں بری

کراچی، سانحہ صفورا میں سزائے موت یافتہ مرکزی مجرم سعد عزیز ایک اور مقدمے میں بری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ صفورا میں سزائے موت یافتہ مرکزی دہشتگرد سعد عزیز کو ایک اور مقدمے میں عدم شواہد پر بری کر دیا ہے۔ تفصیلاے کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ صفورا کے مرکزی مجرم سعد عزیز کے خلاف پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس کالعدم القاعدہ کے دہشتگرد کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوگئی۔ عدالت نے سعد عزیز کو عدم شواہد کی بناء پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔ دہشتگرد پر الزام تھا کہ اس نے 3 جون 2015ء کو کراچی کے علاقے سمن آباد میں پولیس پر حملہ کیا تھا، پولیس نے جوابی کارروائی کی تو ملزم فرار ہوگیا، سعد عزیز کے خلاف سمن آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سعد عزیز کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں، تو اسے رہا کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ فوجی عدالت سانحہ صفورا کیس میں سعد عزیز اور دیگر دہشتگردوں کو سزائے موت سنا چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 721498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش