QR CodeQR Code

پاکستان کو بچانے کیلئے کراچی میں فوجی آپریشن ضروری ہے، شاہی سید

16 May 2011 00:12

اسلام ٹائمز:کراچی میں اے این پی کے زیر اہتمام بارہ مئی کے شہداء کی یاد میں عبداللہ کالج نارتھ ناظم آباد گراؤنڈ پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ جس طرح سوات میں داڑھی والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوا، اس طرح بغیر داڑھی والے دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لیے کراچی میں فوجی آپریشن ضروری ہے۔ بغیر داڑھی والے دہشتگردوں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے۔ کراچی میں اے این پی کے زیر اہتمام بارہ مئی کے شہداء کی یاد میں عبداللہ کالج نارتھ ناظم آباد گراؤنڈ پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ جس طرح سوات میں داڑھی والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوا، اس طرح بغیر داڑھی والے دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے۔
کراچی کو بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک میز پر اکٹھا ہو کر بیٹھیں۔ کراچی میں امن کا واحد رستہ یہی ہے کہ اسے اسلحہ سے پاک کیا جائے۔ جلسے میں منظور کردہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان سانحہ بارہ مئی کی ازسرنو تحقیقات کریں۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا ازخود نوٹس لیں۔ جلسے سے صوبائی وزیر محنت امیر نواب، ایم پی اے امان اللہ محسود، اے این پی کے رہنماؤں بشیر جان، رانا گل آفریدی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 72154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/72154/پاکستان-کو-بچانے-کیلئے-کراچی-میں-فوجی-آپریشن-ضروری-ہے-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org