QR CodeQR Code

امریکی سینیٹر جان کیری کی آرمی چیف جنرل کیانی سے ملاقات، ایبٹ آباد واقعہ کے بعد پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال

16 May 2011 00:23

اسلام ٹائمز:جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بھی بات چیت کی گئی۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی سینیٹر جان کیری صدر، وزیراعظم اور دیگر سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹر جان کیری نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایبٹ آباد واقعہ کے بعد پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بھی بات چیت کی گئی۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی سینیٹر جان کیری صدر، وزیراعظم اور دیگر سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے کابل میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر جان کیری کا کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے بعد پاک امریکا تعلقات نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے شواہد ملے ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی حکام طالبان کے ٹھکانوں کے بارے میں جانتے تھے اور یہ بات امریکا کیلئے پریشان کن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس میں سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا پاک امریکا اہداف ایک ہیں، چند اراکین کانگریس کی پاکستان کی امداد روکنے کی تجویز ہے، انہیں پاکستان کے اتحادی کا کردار صحیح ادا نہ کرنے پرتشویش ہے۔ 
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسامہ کی موت کے بعد طالبان کے ساتھ مفاہمت کا راستہ کھل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی طاقتور ترین خارجہ تعلقات کی سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین ایبٹ آباد میں یکطرفہ امریکی آپریشن کے بعد آج پاکستان آ رہے ہیں، تاکہ تعلقات میں پیدا ہو جانے والے تعطل کو دور کیا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 72156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/72156/امریکی-سینیٹر-جان-کیری-کی-آرمی-چیف-جنرل-کیانی-سے-ملاقات-ایبٹ-آباد-واقعہ-کے-بعد-پاک-امریکا-تعلقات-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org