0
Monday 30 Apr 2018 22:18

پاراچنار، آرمی پبلک سکول ڈوگر کا افتتاحی تقریب کا انعقاد

پاراچنار، آرمی پبلک سکول ڈوگر کا افتتاحی تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقہ ڈوگر میں بھی آرمی پبلک سکول کھول دیا گیا، سکول میں بدامنی کیلئے مشہور وسطی کرم کے بارہ سو بچوں اور بچیوں نے داخلہ لیا۔ کل تک جن لوگوں کے ہاتھوں میں بندوق تھے، آج بچوں کو ہاتھ میں پکڑے اور گود میں داخلے کیلئے آرمی پبلک سکول پہنچ گئے۔ وسطی کرم کا علاقہ ڈوگر جوکہ فاٹا میں اسلحے کا مشہور مارکیٹ تھا اور بدامنی کیلئے مشہور علاقہ تھا۔ فورسز نے نہ صرف اس علاقے میں امن قائم کیا بلکہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھالیا۔ فورسز کی جانب سے قائم کئے گئے آرمی پبلک سکول کا آج افتتاح کرلیا گیا۔ کل تک قبائل کے ہاتھوں میں بندوق نظر آرہے تھے، آج وہی قبائلی اپنے بچوں کو ہاتھ سے پکڑے اور گود میں اٹھائے آرمی پبلک سکول کی جانب رواں دواں نظر آ رہے تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم کا کہنا تھا کہ اے پی ایس کے قیام سے اس علاقے کے بچے مستقبل کے سائنسدان، ڈاکٹرز اور انجنئیرز بنیں گے۔ بریگیڈیئر اختر علیم کا کہنا تھا کہ ڈوگر میں نہ صرف ایک بہترین مارکیٹ بنایا جا رہا ہے بلکہ یہاں سے پشاور تک روڈ بھی بنایا جا رہا ہے، جس کے تعمیر صرف ڈھائی گھنٹے میں لوگ پشاور پہنچ سکیں گے۔ فرنٹیئر کور کے وینگ کمانڈر مقصود انجم کا کہنا تھا کہ کہ ڈوگر میں APS کا قیام ہمارے لئے ایک خواب تھا جو آج پورا ہوگیا اور اس سکول کی تعمیر میں کمانڈنٹ کرم میلشیاء کرنل راشد جاوید کا کردار قابل ستائش ہے۔ کرنل مقصود کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش قیام امن کے بعد علاقے کی تیز ترقیاتی ہے۔ جن میں تعلیمی اداروں کا قیام سرفہرست ہے۔ اس موقع پر متحدہ قبائل پارٹی کے چیئرمن اور انسانی حقوق کے رہنما حبیب ملک اورکزئی نے سکول میں داخلہ لینے والی تمام بچیوں کو فری کتابیں دینے کا اعلان کیا جبکہ بابائے کرم حاجی سید جمال نے سکول کے بچوں کے کتابوں کیلئے 10 لاکھ روپے جبکہ ملک حاجی فخر زمان نے 5 لاکھ روپے عطیہ دیا۔ اس موقع پر حاجی سیف اللہ ملک داد گل ملک فضل حبیب ملک میر رحمان اور دیگر قبائلی عمائدین نے اے پی ایس کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں اے پی ایس ڈوگر کے پرنسپل بنیامین خان کا کہنا تھا کہ وہ اے پی ایس کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے اور والدین سے اولین فرصت میں بچوں کو داخل کرانے کا مشورہ دیا، اے پی ایس کے افتتاحی تقریب میں علاقے میں پہلے سکول کے بچے پینٹ شرٹ میں نظر آئے بچوں بچیوں اور قبائل کی خوشی دیدنی تھی۔
خبر کا کوڈ : 721571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش