0
Monday 30 Apr 2018 22:29

وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی اپنی وکٹ گرے گی، خورشید شاہ

وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی اپنی وکٹ گرے گی، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب عمران خان کی اپنی وکٹ گرے گی، حکومت کے پاس تیرہ مہینے کا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ نہیں، حکومت زیادہ سے زیادہ تین ماہ کا بجٹ دیتی، ہماری حکومت مین ممبر اسمبلی یا سینیٹر بجٹ پیش کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ووٹ کو عزت کیسے ملے گی، جبکہ پارلیمنٹ کو عزت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کیلئے دعاگو ہوں کہ وہ کے پی کے کے وعدے پورے کرے، معلوم نہیں عمران اپنے 11 نکات کب خیبر پختونخوا میں لاگو کریں گے، عمران خان اس وقت سے ڈریں، جب ان کی اپنی وکٹ گر جائے۔ انہوں نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس تیرہ ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ نہیں، وہ زیادہ سے زیادہ تین ماہ کا بجٹ پیش کرتی۔ انہوں نے کہا کہا شہباز شریف نے پنجاب کو سمجھا ہی نہیں، غریب کی جھونپڑی کی نہیں، بلکہ حکمرانوں کے گھر کی لوڈشیڈنگ ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنے کے الزامات لگتے ہیں، لیکن حیسکو اور سیپکو کی چوری لاہور سے کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 721575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش