0
Tuesday 1 May 2018 10:58

ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں جاری ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروا دی۔ حنا پرویز بٹ کا قرارداد میں کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا قتل عام قابل مذمت ہے، بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات پہلے ہی معمول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے ہزارہ برادری کی نسل کشی کی جا رہی ہے، ہزارہ برادری کے لوگ کوئٹہ میں 5 روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہوئے ہیں مگر کوئی ان کی بات سننے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نےجمع کروائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہزارہ برادری کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرے تاکہ ملک میں فرقہ واریت کی نئی لہر نہ سر اٹھا سکے۔
خبر کا کوڈ : 721630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش