0
Tuesday 1 May 2018 11:47

اسلام محبت، برداشت اور مساوات کا دَرس دیتا ہے، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ

اسلام محبت، برداشت اور مساوات کا دَرس دیتا ہے، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ علمائے کرام کا قومی فریضہ ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور معاشرے میں تحمل و برداشت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا پروان چڑھانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں۔ ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ایسے عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے جو ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں الحاج شفقت حسین بھٹہ، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب، مخدوم سید عباس رضا سجادہ نشین آستانہ حضرت پیر لعل شاہ ولی ملتان و دیگر علمائے کرام سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ اسلام محبت، برداشت اور مساوات کا دَرس دیتا ہے جو تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا ضامن ہے، علمائے کرام اور مشائخ نے دین اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے، ملکی فلاح و بہبود اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے، علمائے کرام اپنے خطبات کے ذریعے لوگوں میں اخلاقی اقدار اور حقوق العباد کی بیداری کا جذبہ پیدا کریں جو تمام مسائل کا حل ہے۔
خبر کا کوڈ : 721657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش