0
Tuesday 1 May 2018 13:22

پشاور، باچا خان ائیر پورٹ پر عمرہ زائرین کا دھرنا

پشاور، باچا خان ائیر پورٹ پر عمرہ زائرین کا دھرنا
اسلام ٹائمز۔ پشاور سے عمرہ کیلئے جانے والے نجی ائیر لائن 24 گھنٹے کی تاخیر سے سعودی عرب روانہ ہوئی جس پر احرام پہنے ہوئے درجنوں عمرہ زائرین نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر شدید احتجاج کیا۔ عمرہ زائرین میں خواتین اور معمر افراد بھی شامل تھے۔ نجی ائیر لائن نے فنی خرابی کے باعث عمرہ کی پرواز منسوخ کر دی جس کے باعث عمرہ زائرین نے ائیر پورٹ پر دھرنا دیکر شدید احتجاج کیا، جس پر صوبے کے دور دراز علاقوں اور فاٹا سے آنے والے عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کیا گیا اور 24 گھنٹے کی تاخیر کے بعد عمرہ زائرین کیلئے دوسرا جہاز آنے کے بعد انہیں اپنی منزل مقصود پر پہنچایا گیا۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے نجی ائیر لائنز کے پروازوں میں تاخیر کے باعث عمرہ زائرین کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 721694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش