QR CodeQR Code

پاراچنار، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، دو افراد کو منشیات سمیت گرفتار

1 May 2018 18:06

پاراچنار کے قریب کراخیلہ چیک پوسٹ پر ایک گاڑی سے تلاشی کے دوران اعلی کوالٹی پچیس کلو چرس برآمد کرلیا گیا اور دو افراد گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی جبکہ دو مختلف مقامات پر مزید چار کلو چرس برآمد کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے پولیٹیکل حکام نے اپر کرم کے علاقہ کراخیلہ چیک پوسٹ پر کارروائی کرکے 29 کلو چرس برآمد کرلی اور دو افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اکبر افتخار نے میڈیا کو بتایا کہ کرم ایجنسی کے پولیٹیکل حکام نے منشیات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور پاراچنار کے قریب کراخیلہ چیک پوسٹ پر ایک گاڑی سے تلاشی کے دوران اعلی کوالٹی پچیس کلو چرس برآمد کرلیا گیا اور دو افراد گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی جبکہ دو مختلف مقامات پر مزید چار کلو چرس برآمد کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 721726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/721726/پاراچنار-منشیات-کے-خلاف-کریک-ڈاؤن-دو-افراد-کو-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org