0
Tuesday 1 May 2018 20:32

آئی ایس او پاکستان نے جمعہ کو شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

آئی ایس او پاکستان نے جمعہ کو شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف چار روز سے دھرنا جاری ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کے مرکزی صدر نے کوئٹہ میں شہداء کے خانوادہ سے ملاقات کی اور کوئٹہ میں ہونیوالے دھرنوں میں شرکت کی۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں قتل و غارت کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہم نے ہمیشہ مظلومیت کیساتھ ظلم کا مقابلہ کیا ہے، سیکڑوں لاشیں اٹھانے کے باوجود قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔ انہوں نے مظاہرین کے مطالبہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کوئٹہ تشریف لائیں اور مظلومین کوئٹہ کی داد رسی کرتے ہوئے ان کے مطالبات سنیں۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے کوئٹہ میں جاری دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں صرف شیعہ مسلک کے افراد کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے، دہشتگرد آتے ہیں، کامیاب واردات کے بعد فرار ہو جاتے ہیں، جو سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان  ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ہزارہ قوم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ صرف انہیں ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 721770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش