QR CodeQR Code

حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم کی تجاویز مسترد کر دیں

26 Jun 2009 11:30

فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامن نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع کے بارے دی جانے والی حالیہ تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹیلی ویژن پر اپنے براہ راست خطاب میں خالد مشعل نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے اُس مطالبے کی مذمت کی جس


فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامن نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع کے بارے دی جانے والی حالیہ تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹیلی ویژن پر اپنے براہ راست خطاب میں خالد مشعل نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے اُس مطالبے کی مذمت کی جس میں انہوں کہا تھا کہ فلسطینی اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کریں۔ حماس کے رہنما خالد مشعل نے امریکہ کے صدر باراک اوبامہ کی جانب سے قیامِ امن کے لیے کی جانے والی حالیہ کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اِنہیں پہلا مثبت قدم قرار دیا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ صدر اوبامہ نے اسرائیل سے تمام یہودی بستیوں کی توسیع روکنے کا جو مطالبہ کیا ہے اُس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہو سکا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم صدر اوبامہ کے اِس مطالبے کو مسترد کر چکے ہیں۔ فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے حقوق خاص طور پر یروشلم کے بارے میں، بے دخل فلسطینیوں کی واپسی کے حق ، یہودی بستیوں، عرب ممالک کے ساتھ تعلقات اور فلسطینی ریاست اور اُس کی سرحدوں اور غیر مسلح ہونے کی شرط ہم اِس پر اسرائیل اور اُس کے وزیرِ اعظم کے موقف کو مسترد کرتے ہیں۔ ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کی زمین اور سمندر ، سرحدوں اور فضائی حدود کو نیتن یاہو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں فضول ہے۔ یہ ایک بڑی جیل سے زیادہ کچھ نہیں۔ خالد مشعل نے فلسطینی انتظامیہ اور حماس کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کی بھی حمایت کی۔ فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے خیر سگالی کے طور پر حماس کے کچھ ارکان کو رہا کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 7218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/7218/حماس-نے-اسرائیلی-وزیر-اعظم-کی-تجاویز-مسترد-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org