0
Tuesday 1 May 2018 23:56

کوئٹہ، شیعہ ہزارہ قتل عام میں ملوث لشکر جھنگوی کا ایک دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ، شیعہ ہزارہ قتل عام میں ملوث لشکر جھنگوی کا ایک دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے شہر سے کالعدم تنظیم کے مبینہ ٹارکٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے ایف سی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے کالعدم تنظیم کے اہم دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد عبدالرحیم، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث ہے، جبکہ اس کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں متعدد معصوم افراد ہلاک ہوئے۔ پریس کانفرنس کے دوران ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی چلائی گئی۔ سی ٹی ڈی کے آفیسر نے بتایا کہ دہشت گرد سے ہینڈ گرینیڈ اور پستول برآمد کی گئی، جبکہ دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے امید ہے کہ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عبدالرحیم کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں صرف ایک کمیونٹی پر حملے نہیں ہو رہے، ہزارہ کے علاوہ پولیس، سرکاری عہدیداروں اور مسیحوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب نے مل کر لڑنی ہے۔ گذشتہ روز پولیس اور فرنٹیئر کور کی جانب سے ضلع مستونگ کے پہاڑی علاقوں اسپلنچی اور قابو میں مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم لشکرِ جھنگوی کا کمانڈر مقصود احمد ہلاک ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 721829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش