0
Tuesday 1 May 2018 23:56

ملتان، عالمی یوم مزدور کے موقع پر مختلف محنت کش تنظیموں کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے

ملتان، عالمی یوم مزدور کے موقع پر مختلف محنت کش تنظیموں کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ عوامی ورکرز پارٹی ملتان کے زیراہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نواں شہر چوک ملتان تا پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ملتان کی مختلف یونینز کے نمائندگان، وکلاء، طلباء اور خواتین نے شرکت کی۔ ریلی میں دیہات سے تعلق رکھنے والی محنت کش خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت عوامی ورکرز پارٹی ملتان کی صدر صبیحہ چوہدری، لیبر سیکرٹری کامریڈ یامین، حقوق انسانی کمیشن کے رہنما نذیر احمد، رکشہ یونین کے صدر پرویز اقبال بودلہ، مبشر حسین، طالب حسین، ملک سرفراز کمبوہ نے کی۔ ریلی سے شاہد محمود لودھی، خلیل احمد اور عوامی ورکرز پارٹی سرائیکی وسیب کے سیکرٹری جنرل فرحت عباس نے خطاب کرتے ہوئے شکاگو کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا، جن کی قربانیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مزدوروں کے اوقات کار مقرر ہوئے اور مزدور تحریک کا آغاز ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقہ کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے، ٹریڈ یونین پر آئے روز پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، موجودہ لیبر قوانین پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، سرمایہ داروں کو مزدوروں کا استحصال کرنے کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے، کارخانوں اور فیکٹریوں میں ٹھیکیداری نظام نے مزدور سے تمام مراعات چھین لی ہیں۔ قومی اداروں کی اونے پونے نجکاری کی جا رہی ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی آج کے دن پاکستان کے محنت کش کے استحصال کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 721830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش