0
Tuesday 1 May 2018 23:59

پاکستانی کرپٹ اشرافیہ یورپ، دبئی سے کالا دھن نکال کر افریقی ممالک میں چھپانے لگی

پاکستانی کرپٹ اشرافیہ یورپ، دبئی سے کالا دھن نکال کر افریقی ممالک میں چھپانے لگی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی غریب عوام سے اربوں ڈالرز لوٹنے والے ملک کی اشرافیہ نے یورپ، دبئی کے بعد اب افریقی ممالک میں جائیدادیں خریدنا شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی دولت لوٹنے والوں نے لندن، پیرس، امریکا، یورپ اور دبئی سے پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت نکال کر افریقہ کے تین ممالک میں اربوں ڈالر کی جائیدادیں خریدی ہیں، ان ممالک میں یوگینڈا، کینیا، تنزانیہ وغیرہ میں اربوں ڈالر کی جائیدادیں خریدی ہیں، بالخصوص یوگنڈا میں کرپٹ مافیا ہزاروں ایکڑز زمین کے فارم خرید رہے ہیں، ایک عام اندازہ کے مطابق دبئی میں پاکستانیوں نے دس ارب ڈالر کی جائیدادیں خرید رکھی ہیں، جبکہ لندن، پیرس، سوئٹزرلینڈ اور نیویارک، شکاگو، لاس اینجلس وغیرہ میں کرپٹ مافیا نے قوم کی دولت لوٹ کر جائیدادیں خریدی ہیں۔ نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے سرگرم کردار کے بعد اب کرپٹ مافیا اپنی لوٹی ہوئی دولت افریقہ کے ان ممالک میں لے گئے ہیں، جہاں کا بینکنگ سسٹم کمزور ہے۔ ملک کی دولت لوٹنے والوں میں سرفہرست اعلٰی افسران بالخصوص شریف خاندان کی آشیرباد سے پنجاب بیورو کریسی اول نمبر پر ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر سندھ کے حکمران اور بیورو کریسی ہے، تیسرے نمبر پر بلوچستان کا حکمران طبقہ اور افسران ہیں، جبکہ چوتھے نمبر پر خیبر پختونخوا کے افسران ہیں، نواز شریف کے علاوہ 400 شخصیات نے قوم کے پانچ سو ارب ڈالر لوٹ کر بیرون ممالک میں آف شور کمپنیاں بنا کر جائیدادیں اور ملز خریدی ہیں، سلیم سیف اللہ، انور سیف اللہ خاندان کی 38 آف شور کمپنیاں ہیں، اس خاندان کی دولت سب سے زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 721832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش