0
Sunday 29 Apr 2018 16:28

مسلح دہشتگردوں کے اخراج کے معاہدے کیساتھ ہی دمشق سے زینبیہ جانیوالا راستہ مکمل کلیئر ہونیکے نزدیک

مسلح دہشتگردوں کے اخراج کے معاہدے کیساتھ ہی دمشق سے زینبیہ جانیوالا راستہ مکمل کلیئر ہونیکے نزدیک
اسلام ٹائمز۔ شام سے بعض ایسی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں، جن کے مطابق دمشق سے زینبیہ جانے والی سڑک کے اطراف میں موجود ٹیروریسٹ عناصر کے ان علاقوں سے خروج کیلئے شامی حکومت اور دہشتگردوں کے درمیان معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ یلدا، بیت سحم اور ببیلا کے قصبے جو دمشق کے جنوب میں حضرت زینب (س) کے حرم مطہر کے راستے میں واقع ہیں، مکمل آزادی کے نزدیک ہیں۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی (سانا) کے مطابق بعض ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں، جن کے مطابق شامی حکومت اور دہشتگردوں کے درمیان جلد ہی ایک معاہدہ طے پانے جا رہا ہے، جس میں دہشتگردوں کو یہ موقع دیا جا رہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو ہتھیار ڈال کر تسلیم ہو جائیں یا پھر اپنے خانوادے کے ساتھ اس علاقے سے خارج ہو جائیں۔ یہ معاہدہ ایسی صورت میں ہو رہا ہے، جب شامی فوج "المأذنیه"، "القدم"، "العسالی" اور "الجوره" کے علاقوں کو اس خطے میں آزاد اور دہشت گردوں کے گرد اپنے گھیرے کو تنگ کر کرچکی ہے۔  اس معاہدے کے مطابق حکومتی ادارے بھی "یلدا"، "ببیلا" اور "بیت سحم" کے علاقوں میں واپس آجائیں۔ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران ان علاقوں کے لوگوں نے کئی مرتبہ دہشت گردوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور کئی مواقع پر ان کی دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 721848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش